نئی دہلی،10؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر للت مودی نے دبئی میں ریاستی کرکٹ یونین کے حکام سے ملاقات کی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ جسٹس لوڈھا کمیٹی کی تجاویز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔آرسی اے حکام نے آئین میں تبدیلی کے لیے جنرل کونسل کی خصوصی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے فیصلہ لیا کہ کوئی عہدیدار نو سال سے زیادہ وقت تک عہدے پر نہیں رہے گا۔کھلاڑیوں کے نمائندے(خواتین اور مرد)اور ریاست کے آڈیٹر جنرل کی طرف سے نامزد ایک شخص اس میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کو خود کار طریقے سے رکنیت ملے گی اور نمائندگی( پراکسی)ووٹنگ نہیں ہو سکے گی۔